
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مقیم پاکستانیوں کے لیے انتباہ جاری کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ امارات میں موجود پاکستانی احتجاجی جلسوں سے گریز کریں۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، یہاں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں لہٰذا اماراتی قوانین کا احترام کریں۔
پاکستانی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قانون کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانیوں کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف ترکی میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس نے ان طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔