
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے غیر ملکی مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا جس کے ساتھ انہوں ںے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی ہے۔
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری ہونے کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے خفیہ سیل شدہ مراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا جسے چیف جسٹس کے سیکریٹری کے وصول کیا۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے گزشتہ روز مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بجھوانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے ان کیمرا بریفنگ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔
میری ہدایات پر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجوایاگیا خفیہ سیل شدہ مراسلہ جس میں واضح طور پر لکھاہواہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کاسامناہوگا چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیاہے، معزز عدالت عالیہ سےمیمو گیٹ طرز کمیشن بناکر انکوائری کی امیدہے۔ pic.twitter.com/oqdQ8QoD18
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 12, 2022