تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا ، شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بجے منعقد ہوگا ، اجلاس کے ایک نکاتی ایجنڈے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شامل ہیں۔

ایوان آج آئین کی شق91 کے تحت نئے قائد ایوان کاانتخاب کرے گا، ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

خیال رہے نئے وزیر اعظم کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف متحدہ اپوزیشن اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

گذشتہ روز وزارت عظمیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار شہباز شریف اورپی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے۔

شاہ محمود کے وکیل بابراعوان نے شہباز شریف کے کاغذات پراعتراضات اٹھایا تھا کہ لیگی صدر کرپشن مقدمات میں ملزم نامزد ہیں، وزارتِ عظمیٰ کےاہل نہیں لیکن بابراعوان کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے تاہم شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button