تازہ ترینخبریںپاکستان

اپنے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کروں گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بننے سے متعلق خبروں پر اہم بیان دے دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد ایوان کے انتخاب میں شہباز شریف کی حمایت کریں گے، تحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد صرف شہباز شریف کو منتخب کرانا نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد انتخابی اصلاحات ہیں، جدوجہد کا مقصد جمہوری پاکستان کی جانب آگے بڑھنا ہے، پاکستان کے مسائل صرف جمہوریت میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اپنے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کروں گا۔

5 اپریل کو بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آئین توڑا سرپرائز نہیں غداری ہے، آئین شکنی کوئی مذاق نہیں ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں ڈپلومیٹک کیبل کو ڈسکس کیا گیا، اعلامیے میں غیر ملکی سازش کا کوئی ذکر نہیں، میٹنگ میں شامل دوسرے لوگ اپنا مؤقف بیان کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ عمران خان کا ”کُو“ رکوائے، عزت کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کا سلسلہ بحال کیا جائے، ہم صاف و شفاف الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا تھا کہ عمران خان کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجنا چاہتے ہیں، عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جو افسوسناک ہے، کیا قومی سلامتی کے اجلاس میں 197 اراکین کو غدار قرار دیا گیا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button