اپوزیشن اور حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر رات 8 بجے ووٹنگ کرانے پر اتفاق کرلیا تاہم اپوزیشن ہرحکومتی رکن کی تقریر پر اعتراض اٹھائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے مابین قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ،اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن انتظار کرے گی اور کسی غلط اقدام کا بہانہ فراہم نہیں کرے گی۔