
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
سپریم کورٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کی گارنٹی نہیں دی تھی
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کی گارنٹی نہیں دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں صرف یہ کہا تھا کہ اگر 6 اپریل کو اجلاس ہوا تو سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ انہوں نے اجلاس منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو کوئی مشورہ نہیں دیا۔