تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، ایک بڑے ملک نے بھارت سے براہموس کی خریداری معطل کر دی

بھارت کا فلپائن کے ساتھ سب بڑا دفاعی معاہدہ خطرے میں پڑگیا ہے۔ پاکستان پر میزائل گرانے کے بعد فلپائن نے بھی اس پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

بھارت میڈیا کے مطابق فلپائن نے بھارت سے پاکستان میں میزائل گرانے سے متعلق وضاحت طلب کرلی ہے۔ فلپائن کے سینیئر وزیر اور سیکریٹری دفاع نے بھارتی سفیر کو طلب کر کے واقعے سے متعلق جواب مانگ لیا ہے۔

بھارتی سفیر نے بتایا کہ پاکستان میں حادثاتی طور پر میزائل گرنے کی تحقیقات جاری ہیں جو فلپائن کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی۔

فلپائن بھارت سے براہموس میزائل کی خرایداری کا 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مارچ کو بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان میں گرا تھا۔ بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستان گرا تھا۔ بھارت نے اپنے بیان میں اسے ”حادثاتی“ واقعہ قرار دیا تھا۔

جب کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھارتی میزائل کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میزائل کس طرح پاکستان کی حدود میں گرا، بھارت وضاحت دے۔

چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر جلد بات چیت اور مذاکرات کرنے پر زور دیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ علم میں ہے، دونوں ممالک کو معاملے پر بات کرنی اور جائزہ لینا چاہیے۔

چین نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات اور میزائل گرنے کی تحقیقات کریں اور واقعے سے متعلق معلومات کو شیئر کیا جائے، ساتھ ہی رپورٹنگ طریقہ کار طے کیا جائے تاکہ ایسے واقعہ پھر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button