تازہ ترینخبریں

نگران وزیراعظم کا معاملہ، اسد قیصر کے عمران خان اور شہباز شریف کو خطوط

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط ارسال کردیے۔ 

اسپیکر نے یہ خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے چار، چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔

خط کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے۔

خط کے متن کے مطابق کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے قبل صدر مملکت نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط لکھے تھے۔

تاہم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا تھا۔

جوابی خط میں اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ آپ معاملے پر جاری سپریم کورٹ کے حکم امتناع کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button