تازہ ترینتحریکخبریں

متحدہ اپوزیشن کے اراکین مقامی ہوٹل میں جمع ہونا شروع، ہوٹل میں اجلاس بلانے کا فیصلہ

مقامی ہوٹل میں ن لیگ ، علیم ، ترین گروپ کے اراکین جمع ہونا شروع ہوگئے۔

 اس سے قبل مریم نواز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرنے کےبعد ہوٹل پہنچی تھیں۔

مریم نواز  کے ہمراہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کےاراکین اسمبلی موجود ہيں۔

مریم نواز اپنے اراکین کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ  اسبملی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتےہيں ، صوبے میں اس وقت خلا کی پوزيشن ہے ، کوئی چیف ایگزيکٹو نہيں ہے۔

دوست محمد مزاری نے کہا کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کی انہوں نے کہاکہ آج کی تاريخ میں الیکشن کروائيں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں نیا بحران پیدا ہوگیا، تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ترجمان ق لیگ نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

دوسری طرف ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف جب عدم اعتماد آ چکی ہو تو وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

ترجمان اسمبلی نے کہا کہ  آئینی طور پر ڈپٹی اسپیکر کسی بھی اجلاس کی صدارت کے مجاز نہیں۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button