تازہ ترینخبریںدنیا

کووڈ 19 کے اثرات: سری لنکا کے بعد کیا لبنان بھی دیوالیہ ہونے جارہا ہے؟

لبنان کے نائب وزیر اعظم نے ملک کو ‘دیوالیہ’ قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے نائب وزیر اعظم سعدی الشامی نے اپنے ٹیلی ویژن انٹرویو میں ملک اور سرکاری بینک کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے۔

انٹرویو میں نائب وزیر اعظم سعدی الشامی کا کہنا تھا کہ لبنان کی ریاست اور اسٹیٹ بینک دونوں دیوالیہ ہوگئے تاہم عوام پر بحران کے اثرات کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عرب نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق لبنان کی معیشت بدترین بحران کا شکار ہے اور ملکی کرنسی کی قیمت میں گراوٹ کا شکار ہیں جب کہ لاکھوں لبنانی شہری پائیدار ذریعہ آمدن سے محروم ہو چکے ہیں۔

ملک ایندھن کی تسلسل کے ساتھ درآمد کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے سے ہی سنگین معاشی صورت حال کا شکار ہے، ملکی آبادی کا بڑا حصہ بجلی کی متواتر فراہمی سے بھی یکسر محروم ہے۔

دارالحکومت بیروت سمیت ملک بھر کے شہروں میں لوگ گھنٹوں اور بعض اوقات کئی روز تک پیٹرول پمپس پر قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں تاکہ انہیں پیٹرول حاصل کرنے کا موقع مل جائے جس کی انہیں سخت ضرورت ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بعد کئی ترقی پذیر ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں۔ اس تناظر میں ترقی یافتہ ممالک ان کی ڈوبتی معیشتوں کو سہارا دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ دو ہزار انیس سے لبنان سخت معاشی دباؤ میں ہے، قومی کرنسی کی قدر 90 فیصد گر چکی ہے اور اشیائے ضروریہ کی خریداری عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button