تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بیٹے کی لاش کو 4 سال سے چھپا کر رکھنے والا باپ گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں بیٹے کی لاش کو 4 سال سے کچن میں چھپا کر رکھنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ٹیکساس کے شہر بوسٹن میں پیش آیا جہاں والد نے بیٹے کی موت کے بعد اس کی لاش کو کچن میں چھپا رکھا تھا، پولیس کی کارروائی کے دوران انسانی باقیات ملیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ میک مائیکل نامی ملزم کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا جس کے قبصے سے چار سالہ پرانی لاش ملی جو باقیات کی شکل میں ہے، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ متوفی کی موت 2018 میں ہوئی تھی۔

بوسٹن پولیس کی تحقیقات کے دوران باپ نے اعتراف بھی کرلیا کہ اس نے مرنے کے بعد بیٹے کی لاش کو چھپا رکھی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم نے یہ قدم کیوں اٹھایا تھا۔

مرنے والے نوجوان کی شناخت جیسن میک مائیکل سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مزید حقائق اور موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے باقیات کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ گھر کے دیگر افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button