
قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی
مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے بیان میں اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب فیصلہ یہ ہونا ہے کہ عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان یا ان کے بیرونی آقا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں۔
خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے. اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا . اب فیصلہ یہ ہونا ہے کے پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 1, 2022