تازہ ترینتحریکخبریں

علیم خان گروپ کا اپوزیشن کا غیر مشروط ساتھ دینے کا اعلان

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود نے مسلم لیگ (ق) کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹ دینے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان گروپ نے مسلم ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔

میاں خالد محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے عثمان بزدار کو مسلط رکھا اب پرویز الہی کو نامزد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا ان کے 184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟

میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کوپرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، اگرنیا پاکستان پرویز الہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی،وہ یہ کام گزشتہ42سال سے کر رہے ہیں۔

ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button