تازہ ترینتحریکخبریں

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونےکی اجازت دی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرنے پر راضی ہوگئی ہے جب کہ ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button