تازہ ترینتحریکخبریں

قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی

قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد فوری طور پر ملتوی کردیا گیا جس کے ایجنڈے میں اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد شامل تھی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا, جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کررہے تھے۔

اجلاس کے آغاز میں وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان، سابق صدر رفیق تارڑ، مرحوم سینیٹر رحمٰن ملک، پشاور مسجد دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

امکان تھا کہ تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود اسے بحث کے لیے آج پیش نہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے گزشتہ روز 15 نکات پر مشتمل ’آرڈر آف دی ڈے‘ جاری کیا تھا جس میں تحریک عدم اعتماد شامل تھی لیکن خیال یہ تھا کہ رکن قومی اسمبلی خیال زمان کی وفات کے باعث پہلے روز ایوان میں معمول کی کارروائی نہ ہوسکے۔

یہ پارلیمانی روایت ہے کہ کسی رکن قومی اسمبلی کی وفات کے بعد ہونے والے ایوانِ زیریں کے پہلے اجلاس میں صرف متوفی کے لیے فاتحہ خوانی اور ساتھی اراکین کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button