تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس کے امریکہ پر سائبر حملوں کا امکان بڑھ گیا: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا خیال ہے کہ یوکرین میں صدر پوٹن کی  پشت دیوار سے لگ چکی ہے اس لیے ان کی جانب سے کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس کے یہ الزامات غلط ہیں کہ کییف کے پاس حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار ہیں اور یہ اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ روسی صدر،یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں خود ایسے ہتھیار استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ حالانکہ بائیڈن نے اس کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوٹن کی پشت دیوار سے لگی ہے اور اب وہ نئے جھوٹے دعووں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو وہ خود ترتیب دے رہے ہیں۔ اب وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکہ میں، ہمارے پاس اور یورپ میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار ہیں۔ یہ قطعی درست نہیں ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، وہ یہ بھی تجویز کر رہے ہیں کہ یوکرین کے پاس ملک میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔ یہ اس جانب ایک واضح اشارہ ہے کہ وہ خود ان دونوں کو استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا ہے کہ روس جوابی حملوں کے طور پر سائبر حملوں کا سہارا لے سکتا ہے۔ امریکی حکام نے اس سلسلے میں تمام اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائبر حملوں کے تئیں چاک و چو بند رہیں، کیونکہ اب ان کا امکان زیادہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگی جرائم کے شواہد جمع کرنے میں بھی  مدد کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ روسی افواج پر اندھا دھند حملے کرنے کے الزام لگتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button