
یاروں کا یار سلمان خان، دوست کی خاطر 20 کروڑ ٹھکرا دیئے
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی، یاروں کے یار اور دوستوں کی ضرورت کے وقت کام آنے کیلئے مشہور ہیں۔
سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تیلگو سپر اسٹار چرنجیوی بھی شامل ہیں جن کی وہ کیریئر کے ابتداء سے ہی عزت کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چرنجیوی نے اپنی آنے والی فلم ’گاڈ فادر‘ کیلئے سلمان خان کو گیسٹ اپیئرنس کیلئے مدعو کیا لیکن سلمان خان نے فلم میں اپنے مختصر رول کے لیے ایک پیسا بھی لینے سے انکار کردیا۔
چرنجیوی کے پروڈیوسر سلمان خان کو بطور مہمان اداکار 15 سے 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔
بدھ کو چرن جیوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست سلمان خان کے ساتھ فلم ’گاڈ فادر‘ میں کام کرینگے۔
انھوں نے سلمان خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انھیں سلمان کے ساتھ کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی۔
Welcome aboard #Godfather ,
Bhai @BeingSalmanKhan ! Your entry has energized everyone & the excitement has gone to next level. Sharing screen with you is an absolute joy. Your presence will no doubt give that magical #KICK to the audience.@jayam_mohanraja @AlwaysRamCharan pic.twitter.com/kMT59x1ZZq— Chiranjeevi Konidela (@KChiruTweets) March 16, 2022