تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرائن جنگروس یوکرین تنازع

روسی فوج کا ڈونیسک پر قبضہ, یوکرین کی بحیرۂ ازوف تک رسائی معطل

یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے جزوی طور پر ڈونیسک آپریشنل ڈسٹرکٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

یوکرینی وزارتِ دفاع کے مطابق ڈونیسک پر روسی فوج کے قبضے سے یوکرین کی بحیرۂ ازوف تک رسائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔

یوکرین کی وزارتِ دفاع نے بحیرۂ ازوف تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے سے متعلق بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ نہ روکی گئی تو روس کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے میں کئی نسلیں لگ جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں روسی جارحیت روکنے کے لیے بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے، اب بات کرنے کا وقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button