Column

پنجاب کے رنگ بزدارحکومت کے سنگ …. عظمیٰ زبیر

عظمیٰ زبیر (انفارمیشن آفیسر ڈی جی پی آر)

جب سے پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آ ئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ثقافت دوست اور دانش مندانہ اقدامات کی بدولت پنجاب کی ثقافت کو نئی پہچان ملی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دور میں جہاں پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ وہاں انہوں نے پنجاب کی ثقافت کو زندہ کرنے اور اس کو آگے لانے کے لیے بھی کئی پروگرامز پر کام کیا ہے جن کے تحت پنجاب بھر میں خاص طور پر جنوبی پنجاب میں وہاں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کام کیے جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے شہروں کی ثقافت کو زندہ کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنا ئی۔ اس ضمن میں صوبائی سطح پر ایک روڈ میپ تیار کیا گیا جس میں ہر شہر کے لیے مختلف نکات پر مشتمل لا ئحہ عمل ترتیب دیا گیا جن سے شہروں کے ثقافتی حسن کو زندہ کیا جا سکے گا۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کووڈ19 کا اثر ثقافتی سیکٹر پر پوری دنیا میں محسوس کیا گیا۔ دنیا بھر میں تفریحی مقامات اور ثقافتی تقریبات پرعائد پابندیوں کی وجہ سے فنکاراور تخلیقی برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ان معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی سال 2021-2022ءمیں محکمہ ثقافت کے بجٹ کی مختص رقم میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔ پچھلے سال محکمہ کو کل 11 منصوبوں کے ساتھ 200 ملین رقم مختص کی گئی تھی جس میں 9 جاری اور 2 نئی اے ڈ ی پی سکیمیں شامل تھیں۔

اس سال محکمہ ثقافت کا بجٹ 500 ملین ہے اور 17 سالانہ ترقیاتی پروگرام ہیں جن میں 7 جاری منصوبے ہیں جبکہ 10 نئی سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔پچھلے سالوں میں بہاولپور آرٹس کونسل اور میوزیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش، سر صادق محمود خان میموریل گیلری ہال کی جاریہ تعمیر اور بہاولپور میوزیم کی فرنٹ بلڈنگ کی تزئین و آرائش پر کام کیا گیا تھا۔مالی سال 2020-2021 میں بھکر اور بہاولپور آرٹ کونسلوں کے لیے آڈیٹوریموں کی ڈیزائننگ کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز مکمل کی گئیں اور ملتان اور راولپنڈی میںپنجاب رنگ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کیے گئے۔مالی سال 2021-2202 کی سکیموں میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور مری آرٹس کونسلوں کی تزئین و آرائش اور تعمیراور اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ بھکرمیں نئی آرٹس کونسل کی تعمیر کے علاوہ بہاولپور میں الحمرا لاہورآرٹ کونسل کی طرز کی آرٹ کونسل بننے جارہی ہے۔یہ اقدامات بہاولپور کو صوبہ پنجاب کے ثقافتی مرکز کی حیثیت سے اجاگر کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔ کووڈ19 کی وجہ سے حفاظتی پابندیوں کے باوجود محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ایک مستعد ٹیم کے ساتھ اپنے پروگراموں کو نئے اصولوں اور نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے زندہ رکھا۔ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ان پروگراموں میں سے ایک تھا جسے تمام احتیاتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ممکن بنایا گیا۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، محکمہ اطلاعات و ثقافت کاایک بنیادی پروگرام ہے جس کے ذریعے صوبے بھر کی آرٹس کونسلوں میں فنون لطیفہ، میوزک، تھیٹر، دستکاری اور ادب کی فیلڈز میں کامیابی کے ساتھ مقابلے منعقد کیے گئے۔ مقابلوں کا انعقاد پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں کیا گیا اور ہر ضلع کے فاتحین کو نقد انعامات اور اسناد دی گئیں۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن رکھنے والوں کو بالترتیب ایک، دو اور پانچ لاکھ روپے نقد انعامات دیئے گئے۔ لاہور آرٹ کونسل الحمرا نے بھی موسیقی کی کلاسیوں کو آن لائن ماڈیول میں منتقل کیا گذشتہ تین سالوں سے جب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اقتدار میں آئے ہیں، محکمہ اطلاعات و ثقافت نے بہت سے سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ پہلا اور اہم سنگ میل ثقافتی پالیسی کا ایک وسیع اور جامع فریم ورک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق اور سیکریٹری اطلاعات و ثقافت اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کی سرشار کوشش سے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے صوبے میں ثقافتی شعبے کے فروغ کے لیے ثقافتی پالیسی وضع کی ہے۔

اس پالیسی فریم ورک کے ذریعے کلیدی پالیسی مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کی ترقی اور ترویج مطلوب ہے جن میں ادب اور اشاعتی انڈسٹری، پرفارمنگ آرٹس موسیقی، تھیٹر، رقص، ویژول اور ڈیجیٹل آرٹس آرٹ، فلم، ڈیجیٹل میڈیا، ثقافت، پرنٹ، الیکٹرانک، نیوز میڈیا، ثقافت اور صنف، ڈیزائن فنِ تعمیر، فیشن، ٹیکسٹائل، اشتہارات، ثقافتی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے کاروبار کا فروغ، ثقافت اور تعلیم، سیاحت، اورغیر مادی ورثہ (زبان، کرافٹ، روایتی علوم، فنِ غذائیت اور ثقافت) اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں پہلی بار، بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بلوچ اور سرائیکی کلچر ڈے منایا گیا۔ بلوچ کلچر ڈ ے پر وزیر اعلیٰ آفس سمیت سرکاری سطح پر صوبہ بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ سال سے14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے قراردیا گیا تھاجو اس سال بھی منایا جارہا ہے اور اب اس دن کوہر سال منایا جائے گا۔ان 3 سالوں میںپلاک نے پہلی بار پنجابی لغت اور زبان کے فن، تاریخ اور ثقافت پر 18کتابیں شائع کیں۔ قومی اور بین الاقوامی دنوں میں 174 پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور 300 خصوصی ریڈیو نشریات نشر کی گئیں۔ پلا ک میں ایک لوک سٹوڈیو بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں ایف ایم پنجاب رنگ کے کامیاب آغازاور 247 نشریات کے بعد ایف ایم پنجاب رنگ کی موجودہ فریکوئنسی کا دائرہ کار ملتان اور راولپنڈی تک بڑھا یا گیا۔دوسری جانب پکار نے پنجاب بھر کی آرٹ کونسلوں میں سیرت النبی کے تمام پروگراموں کا اہتمام کیا، اسی طرح پنجاب لوک میلہ اور وارث شاہ میلہ کی تقریبات سمیت مجموعی طور پر 1238 تقریبات پنجاب کی تمام 9 ڈویژنوں میں منعقد کی گئیں۔ 1384 تقریبات صرف الحمرا میں منعقد کی گئیں۔محکمہ اطلاعات و ثقافت صوبے میں آپریشنل ثقافتی و ادبی منتخب شدہ اداروں کو گرانٹس فراہم کرتا ہے۔ اس فنڈ کا اولین مقصد زبان، ادب اور ثقافت سے منسلک اصناف جیسے کہ شاعری، مصوری، خطاطی، موسیقی، پرفارمنگ آرٹس، ڈرامہ اور تقریری مقابلوں کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ ہر سال ثقافتی اور ادبی اداروں کو پندرہ ملین روپے گرانٹس کی صورت میں مہیا کرتا ہے جو ثقافتی سرگرمیوں، فورمز، سیمیناروں، کانفرنسوں اور انفوٹینمنٹ سے متعلق دیگر سرگرمیوں پر خرچ ہوتے ہیں۔لاک ڈاو ¿ن کے باعث بمشکل گزر اوقات کرنے والے اور کم آمدن والے فنکاروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تشکیل دیا گیا تھاجس میں جانچ پڑتال کے شفاف نظام کے تحت ہر مستحق فنکار کو پندرہ سے بیس ہزار روپے کی فراہمی کی گئی جس سے قریباًتیس ہزار فنکاروں کے خاندان مستفید ہوئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر محکمہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ فنکار کمیونٹی کو ریگولر بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے ایک شفاف اور میرٹ پر قائم نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے انتہائی کم آمدن والے فنکاروں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ دیئے جاتے ہیں۔کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے سہولیات کا آ غا ز کیا گیا ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں محکمہ نے تہواروں، میلوں، کانفرنسوں، سیمیناروں اور سکریننگ کے لیے مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ آرٹس کے شعبہ میں ان علاقائی، بین الاقوامی اور بین الثقافتی مشترکہ کاوشوں سے منسلک نوجوانوں، سکالرز، فنکاروں، سپیکرز، اور آرٹ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک مشہور شخصیات کے تعاون سے محکمہ لاکھوں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ مزید برآںاپنے دائرہ اختیار میں موجود عمارات، آڈیٹوریمز، اوپن ایئر تھیٹرز، اور دیگر سہولیات تک سب کو آسان رسائی دینے کے لیے محکمہ نے ون پوائنٹ ای بکنگ کا نظام متعارف کرایا ہے۔ اس نظام سے ایونٹ آرگنائزرز کو ضروری معلومات کے حصول اور بکنگ کروانے کیلئے بذاتِ خود آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ صوبہ اپنے اندر ہر وہ کشش رکھتا ہے جو ایک سیاح کو اپنی طرف متوجہ کرے۔قصہ مختصر یہ کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے اپنی تمام تر ٹیم کے ہمراہ عوام میں ثقافت و کلچر کی ترویج و ترقی کے جدید ٹرینڈز متعارف کروائے ہیں لوگوں میں شعوروآگاہی پیدا کی ہے کہ پنجاب کی ثقافت و کلچر دنیا بھر میں بھرپور تازگی و شگفتگی کے ساتھ ساتھ انسان کو جینے کا حوصلہ دیتی ہے بلکہ پنجاب کے عوام کی خوشیوں اور زندہ دلی کی علامت ہے اس لیے پنجاب کی مسرتوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انفرادی و اجتماعی سطح پرنہ صرف اس کی حفاظت کی جائے بلکہ اسے پرموٹ بھی کیاجائے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی پنجاب کے کلچر سے محظوظ ہوسکیں اور اسے مزید سنبھال سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button