تازہ ترینخبریںسپورٹس

دی یونیورسٹی آف لاہور میں” لاہور قلندر ٹیم مینجمنٹ” کی ٹرافی کے ساتھ آمد ،تاریخی استقبال

دی یونیورسٹی آف لاہور میں” لاہور قلندرٹیم مینجمنٹ” کی ٹرافی کے ساتھ آمد ،تاریخی استقبال ،طلبہ کے زور دار نعروں اور موسیقی کی محفل نے ماحول کو گرما دیا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کی ٹیم منیجمنٹ کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب گذشتہ روز دی یونیورسٹی آف لاہور مین کیمپس میں ہوئی۔

لاہور قلندر ٹیم منیجمنٹ کی ٹرافی کی ساتھ آمد پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رﺅف ،پروریکٹر ناصر محمود،ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف نے دیگر سٹاف ممبران کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقعہ پر طلبہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور ماحول کو گرما دیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز قلندرز سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے ٹیم کے مالک اور سی ای او عاطف رانا ،ثمین رانا سی او او کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ یونیورسٹی کا چکر بھی لگایا جہاں طلبہ کی بڑی تعداد نے لاہور قلندر زندہ باد کے نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

بعد ازاں دی یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر ٹرافی کی نمائش کی گئی، لاہور قلندرز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دستار بندی بھی کی گئی۔

تقریب کے دوران لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کیک کاٹا گیا جبکہ یونیورسٹی آف لاہور کی قیادت کی جانب سے ٹیم، عہدیداران، فرنچائز مالک اور ہیڈ کوچ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رﺅف نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لاہور قلندر جیتنے کے بعد سب سے پہلے یونیورسٹی آف لاہور آئی۔ ہمارے سٹوڈنٹس کرکٹ کے دیوانے ہیں۔ فائنل میچ کے روز بڑی سکرین پر ہزاروں سٹوڈنٹس نے میچ دیکھا۔امید کرتا ہوں کہ اگلی ٹرافی بھی لاہور قلندر ہی جیتے گا اور ایک با ر پھر لاہور یونیورسٹی کو میزبانی کا موقع فراہم کرے گا۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رﺅف نے پی ایس ایل7 کے دوران چیمپئن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ دوسری جانب فرنچائز مالک عاطف رانا نے یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے ایسی فقید المثال تقریب منعقد کرنے پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔

سی او او لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ اس محفل میں اویس رﺅف نے ایک گلدستہ سجایا ہوا ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

اویس رﺅف کے ساتھ دو سال قبل ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے وعدہ لیا تھا کہ جب لاہور قلندر جیتے گی تو ٹرافی لیکر سب سے پہلے یونیورسٹی آف لاہور آئے گی۔آج ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔

انکا کہنا تھا کہ لاہور قلندر نے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو نکھا رکر سامنے لایا ہے۔ہمیں ٹرافی جیتنے میں چھ سال لگے لیکن ہمارے دریافت کیے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ شاہین آفرید ی نے بھارت کے خلاف شاندار باﺅلنگ کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ میں جبکہ حارث رﺅف نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح دلوائی۔

ایجوکیشن کی سطح پر اویس رﺅف نے شاندار تعلیمی ماحول سٹوڈنٹس کو فراہم کیا جبکہ ہم نے کرکٹ کے میدان میں نئے ٹینلنٹ کو دریافت کیا۔ سی اواو لاہور قلندر عاطف رانا کے ساتھ دوسال قبل ملاقات ہوئی تھی اور ان سے جو وعدہ لیا تھا وہ انہوں نے آج پورا کر دیا۔

لاہور قلندر انتظامیہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ انہوںنے نچلی سطح سے ٹینلنٹ کو نکھارا اور قومی ہیرو بنا دیے۔ قوم جہاں لاہور قلندر کے کھلاڑیوں پر فخر کر رہی ہے وہیں انتظامیہ کی کاوش بھی قابل ستائش ہیں۔

ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر محمد اشر ف نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کے دوران سویا رہا لیکن جب فتح قریب آنے لگی تو دلچسپی بڑھ گئی اور بقیہ میچ انہما ک سے دیکھا۔ ہمیں فخر ہے کہ لاہور قلندر نے اتنے عرصے بعد لاہوریوں کو خوشی سے نوازا ہے۔ تمام کھلاڑی ، سی او او اور کوچ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

پروریکٹر ناصر محمود نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ فائنل میچ یونیورسٹی آف لاہور میں بڑی سکرین پر دکھایا گیا اور انہوں نے پورا میچ طلبا و طالبات کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا۔ مجھے میچ دیکھتے ہوئے شدید دباﺅ کا مسئلہ درپیش ہو جاتا ہے اس لیے کبھی میچ دیکھ لیتا کبھی اٹھ کر چلا جاتا لیکن
جب میچ لاہور قلندر جیتنے کی پوزیشن میں آگیا تو پھر دلچسپی کے ساتھ پورا میچ دیکھا۔ تقریب کے دوران ، چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب، مہمانوں کیلئے عشائیہ اور میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button