تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عثمان بزدار کی مستعفی ہونے کی پیشکش، وزیراعظم کی کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تاہم وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کو وزیراعلیٰ بنایا ، آپ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

دوسری جانب پنجاب میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پرحکومت نے اتحادیوں سے رابطے کئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سےعمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں لاہور میں پیر کو عبدالعلیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کےمطابق اہم وفاقی وزرا وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی تبدیلی کےحامی ہيں۔وفاقی وزیرفواد چوہدری بھی وزيراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کےسب سے بڑےحامی ہیں۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے گورنر پنجاب بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بغیر مشاورت کسی کو بھی نامزد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ ق لیگ کا موقف ہے کہ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر کسی کا نام فائنل نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button