تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خوبرو لڑکی بن کر عوام کو لوٹنے والے نائيجرین باشندے سميت 5 افراد گرفتار

ايف آئی اے نے خوبرو لڑکی بن کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے نائيجرین باشندے سميت 5 افراد کو گرفتار کرليا۔

ایف آئی اے نے لاہور میں نائیجیرین باشندے سمیت 5 افراد کو لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم اپنے ساتھيوں کی مدد سے فيس بک اور انسٹا گرام پر حسينہ بن کر لوگوں سے دوستی کرتا اور پھر لاکھوں ڈالر پاکستان بھجوانے کا جھانسہ ديکر ان سے لاکھوں روپے ہتھيا ليتا۔

ايف آئی اے کے مطابق ملزم کراچی اور فيصل آباد ميں بھی رہ کر کارروائياں کرتے رہے اور اب تک سيکڑوں افراد کو لوٹ چکے ہيں۔

غير ملکی ملزم 2016ء سے پاکستان ميں مقيم اور فراڈ کی رقم مختلف طريقوں سے بيرون ملک منتقل کرتا تھا، ملزمان سے مزيد تفتيش جاری ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان میں نائیجیرین باشندے لوگوں کو دھوکے سے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button