تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کی خطاب سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، مشاورت سے آگے چلتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم کے دورہ روس، یوکرین کی صورتحال اور سیاسی و قومی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں دورۂ روس پر بات ہوئی ساتھ ہی یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے اعتماد کا رشتہ ہے، ہم مشاورت سے آگے چلتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی یا بین الاقوامی معاملات ہوں ملک اور ریاست کے مفادات ایک ہیں، ہم دونوں منتخب حکومت اور پاکستان کے ادارے مل کر ان کا دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف سے ملاقات کا مقصد اپوزیشن کے احتجاج، تحریک عدم اعتماد اور دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کرنا تھا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم ترین خطاب کریں گے، جس میں قوم کی بہترین کیلئے اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا بھی ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں عوام کو بڑی خوشخبریاں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button