تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

بیلاروس میں آج سے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہوجائیگا!

یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے درمیان ماسکو اور کیف کے درمیان آج بروزپیر بیلاروس میں مذاکرات ہونے کا قومی امکان ہے۔

واضع رہے کہ روس نے پڑوسی ریاست پر جمعرات کی صبح حملہ کیا تھا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ وہ ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کا دفاع کر رہا ہے، دو خطوں میں روسی بولنے والوں کا ایک بڑا حصہ ہے، جو کیف میں 2014 کی بغاوت کے فوراً بعد یوکرین سے الگ ہو گئے تھے۔ یوکرین نے کہا کہ یہ اقدام بلا اشتعال جارحیت ہے۔

یہ مذاکرات یوکرین کی سرحد کے قریب بیلاروس میں شروع ہونے والے ہیں۔ بیلاروس کی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح مذاکرات کے لیے کمرے کی تصویر شائع کی۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان، اناتولی گلاز نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی لمحے مذاکرات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

سپوتنک نیوز کے مطابق بیلاروس نے پیر کو ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ یوکرینی نمائندے مذاکرات کیلئے ان کے ملک میں پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button