تازہ ترینخبریںپاکستان

ن لیگ کے 7ارکان اسمبلی کا حکومتی ارکان کے ساتھ رابطہ

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وفاقی وزرا بھی متحرک ہو گئے ہیں، ن لیگ کے سات ارکان اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کی اہم بیٹھک ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، رابطوں کیلئے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزرائ انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے،
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 7رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ حکومتی ارکان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا،
اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button