تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

مغربی ممالک کی بین الاقوامی قوانین  پر اجارہ دار نہیں ہونے دیں گے

روسی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے  کہ مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی نام نہاد انتظامیہ کو تسلیم کرنے کی وجہ سے یورپی یونین  کے پابندیوں کے فیصلےکا روس  "سخت” جواب دے گا۔

وزارت کے بیان  میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ یورپی یونین نے، امریکہ کی طرح یوکرین میں روس کے اقدامات پر "یکطرفہ” پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث فیصلہ "بین الاقوامی اصولوں کے خلاف” ہے، مغربی ممالک کی بین الاقوامی قوانین  پر اجارہ دار نہیں ہو سکتی،بین الاقوامی قانون میں باہمی تعاون اصول کے فریم ورک کے تحت  ہم بھی سخت گیر تدابیر اختیار کریں گے۔

دفتر ِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا  نے روسیا 24 کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکیرین   میں جنگ آج چھڑنے کا کہنے والے  جھوٹ کے پلندوں کا سہارا لے رہے ہیں، یہ جنگ 8 برسوں سے جاری ہے،  روس نے  اس ضمن میں سفارتی و سیاسی تمام تر کوششیں صرف کی ہیں۔آج شروع ہونے والا آپریشن جنگ کا آغاز نہیں بلکہ  اس جنگ کے   تباہ کن    سناریو  کا سد باب  کرنے کی ایک کوشش ہے، جاری جنگ کا خاتمہ کرنے   کاآغاز بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم  پابندیوں کے معاملے میں   تیاری کی حالت میں ہیں، یہ پابندیاں  کافی عرصے سے جاری ہیں۔ ہم مغربی پابندیوں کا ہم پلہ جواب دیں گے، حالات کے تقاضے کے مطابق  ہم اقدام اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button