تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

ویڈیو: بیلاروس کے راستے روسی ٹینک یوکرین میں داخل ہوگئے

یوکرین کی سرحدی سروس کا کہنا ہے کہ روس اور بیلاروس کے روسی فوجیوں نے گارڈز پر حملہ کیا ہے۔ سی این ین کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں روسی ٹینکوں کو بیلاروس کے ساتھ سرحدی گزرگاہ سے یوکرین میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حملے سے قبل روسی صدر پیوٹن نے بیلاروس کے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سرحد کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

بیلاروسی ہم منصب کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’آج صبح تقریباً 5 بجے بیلاروس اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی‘‘۔

روسی افواج اب مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف کے مضافات میں پہنچ گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button