تازہ ترینخبریںصحت

نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ مسترد

حکومتی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل قرار دے کر مسترد کر دیا۔ میڈیکل بورڈ کا موقف ہے کہ امریکی نږاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں،
ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے، کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button