تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ملازمہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار

اسلام آباد میں  پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے گھر سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ ملزم کے دفتر میں دوسال سے کام کر رہی تھی، وہ بقایا جات لینے کیلئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے گھر سے برآمد اسلحے میں اے کے 47، ایم پی4 گن اور ایم پی 161 گن شامل ہیں۔

 برآمد اسلحے میں ایک پسٹل اور سیکڑوں مختلف گولیاں بھی شامل ہیں، غیر ملکی شہری سے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button