تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

عمران خان کو اگلے5سال بھی ملنے چاہئیں، صرحا اصغر

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کر سکتا۔ اداکارہ صرحا اصغر سینیٹر فیصل سبز واری کے ہمراہ جشن کرکٹ شو میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے کافی دلچسپ جواب دئیے۔

سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں لوگ سوشل میڈیا پر زیادہ ٹرول نہیں کرتے۔
جب میزبان نے صرحا سے سوال پوچھا کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کر سکتا، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو صرحا نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کے جواب دینے پر شو میں موجود فیصل سبزواری اور دیگر شرکا حیرانی سے انہیں دیکھنے لگے۔
صرحا نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔ اداکارہ نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا اور کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل صاحب لکھتے اچھا ہیں لیکن بولتے بہت برا ہیں۔ جب میزبان نے ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے آفر آئی تو وہ آنکھیں بند کرکے ہاں کر دیں گی؟
اس سوال پر انہوں نے نا میں جواب دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک عورت کو ہی دوسری عورت کی دشمن قرار دیا۔ شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کامیاب آرٹسٹ کا بیٹا، بیٹی یا رشتے دار ہونے سے فائدہ ہوتا ہے۔
میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر کامیاب لیکن اداکاری میں ناکام ہوتے ہیں اس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ صرحا اصغر نے کہا یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button