تازہ ترینخبریںدنیا

افضل گورو کا نواں یوم شہادت،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کے 9ویں یوم شہادت کے موقع پر یوم سیاہ اور مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، محمدافضل گورو کو 9فروری 2013 ء کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو تہاڑ جیل کےاحاطے میں ہی دفن کر دیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے، چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس مسرت عالم بٹ نے تہاڑ جیل سے دیئے گئے پیغام میں کہاہے کہ شہید رہنما افضل گورو نے قیمتی جان کا نذرانہ دیکر جدوجہد آزادی کو نئی جلا بخشی۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام شہداء کے ویژن اور مشن کو عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button