
ارطغرل غازی کے بعد اب پایہ تخت سلطان عبدالحمید
پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) نے 2020 کے ماہ رمضان سے معروف ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کو اردو زبان میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس کے 5 سیزن دکھائے گئے۔
اب یہ ڈراما 6 فروری کو اختتام پذیر ہوگیا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔
لوگوں کے اسی جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی کی جانب سے ارطغرل غازی کے اختتام پر اس کی جگہ ایک اور مقبول ترک ڈرامے کو نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 9 فروری سے پایہ تخت سلطان عبدالحمید کو نشر کیا جائے گا۔
یہ ڈراما ہر بدھ سے اتوار کو رات 7 بج کر 55 منٹ پر نشر ہوگا۔
ارطغرل غازی کی تاریخی کامیابی کے بعد، پی ٹی وی لا رہا ہے
کہانی ایک سُلطان کی جسے عشقِ رسول ﷺ کی سچی لگن ہے۔
امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک درخشاں باب
پایہ تخت، سلطان عبدالحمید (اردو زبان میں)
بدھ 9 فروری سے، ہر بدھ سے اتوار رات 7:55 صرف پٰی ٹی وی ہوم پر#PayiTakhtUrduPTV pic.twitter.com/4CQNDVG9XU— PTV Home (@PTVHomeOfficial) February 6, 2022