تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن بند

لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر سے بھی کم ہے۔

فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے 36 مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی لاہور کے لیے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

لاہور کی 10 بین الاقوامی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا، جبکہ 2 مقامی پروازوں کو کراچی واپس کر دیا گیا۔

متعدد ایئر لائنز نے انٹرنیشنل مسافروں کو اسلام آباد سے بسوں کے ذریعے روانہ کیا، لاہور ایئر پورٹ سے بھی مسافر بسوں کے ذریعے اسلام آباد بھیجے گئے۔

مسقط، دمام، جدہ، ابو ظہبی کی فلائٹس ابھی بھی لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی منتظر ہیں۔

مشہد، دوحہ، دبئی، ریاض، کنمنگ، استنبول، ڈھاکا، مسقط کی پروازیں لاہور نہ اتر سکیں، لاہور سے مدینہ، جدہ، ابو ظہبی، شارجہ، دبئی، دمام اور دوحہ پروازوں کی روانگی بھی معطل ہے۔

ادھر سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھی دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے متعدد فلائٹس اتر نہ سکیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور اور اطراف میں آج شام کو صورتِ حال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button