تازہ ترینخبریںدنیا

دنیا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، صدر آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی 7 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔

یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفر آباد کے آزادی چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button