تازہ ترینخبریںدنیا

تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرتے ہیں، روسی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں روسی صدر پیوٹن نے ملاقات کی ہے۔ روس نے ون چائنا اصول کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شکل میں تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرتےہیں، جب کہ چین کا کہنا ہے کہ روس کے مغربی ممالک سے سیکیورٹی گارنٹی مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

ملاقات کے بعد جاری مشترکا اعلامیہ میں نیٹو کی مزید توسیع کی مخالفت اور نیٹو سے سرد جنگ کی اپروچ سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جبکہ روس اور چین کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک ریجن میں فوجی اور دیگر بلاک بنانے کی مخالفت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز معاہدے پر تشویش ہے۔

کوئی بھی ملک دوسروں کی قیمت پر اپنی سلامتی کو بہتر نہیں کرسکتا، روس اور چین بیرونی مداخلت ناکام بنانے کے لیے تعاون کو تیز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button