تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بندروں کے گروپ نے یوٹیوبر کو لوٹ لیا

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں معروف امریکی یوٹیوبر لوگن پال کو جنوبی افریقہ کے حالیہ دورے کے دوران بندروں کے گروپ نے لوٹ لیا۔

یوٹیوبر اپنے چینلز کے لیے کسی سین کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ کیپ ٹاؤن کے پارکنگ ایریا میں بندر ان کا بیگ لے کر بھاگ گئے۔

ویڈیو میں ایک بندر کو لوگن پال کے بیگ سے کیمرے سمیت دیگر چیزیں چیک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لوگن پال جیسے ہی بندر سے بیگ لینے کے لیے جانے لگے تو دوسرا بندر ایک کار سے دوسری کار پر چھلانگ لگاتے ہوئے ان کے پیچھے بھاگا۔

بعدازاں بندر بیگ سے انرجی ڈرنک لے کر بھاگ جاتا ہے اور لوگن پال اپنا بیگ لے کر گاڑی کی طرف چلے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button