تازہ ترینخبریںسپورٹس

ملتان سلطان کی جیت کا کیا راز ہے؟

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ ملتان کے اسکواڈ میں ہر پلیئر ٹیم پلیئر ہے، یہی جیت کا راز ہے، شاہنواز دھانی جیسا کھلاڑی ڈریسنگ روم میں رونق بڑھاتا ہے۔

ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل تھوڑی گھبراہٹ تھی مگر یہاں آکر اچھا لگا، جن انتظامات کا کہا گیا تھا ویسے ہی انتظامات ہیں۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت شاندار ہے، کرکٹ بھی عمدہ ہے، پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے بہترین ملک ہے، امید ہے یہاں حالات ایسے ہی رہے اور زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور پلیئر ہم بورڈز کے فیصلوں کے پابند ہوتے ہیں، معین علی اور عادل رشید نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت باتیں کہیں، انہیں پاکستان کا اندازہ تھا۔

انگلش کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ کووڈ کی وجہ سے ہوٹل میں بند ہیں باہر نہیں جاسکتے، پاکستان سپر لیگ کا معیار بہت شاندار ہے، پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کا خزانہ موجود ہے، اکثر تو ابھی بینچ پر ہے۔

ڈیوڈ ولی کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دکھ تو ہوا تھا، شاید میں اس وقت اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا ،اس لئے 2019 کا ورلڈ کپ مس کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹر کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ایج گروپ کرکٹ میں طعنے ملتے تھے، والد کو یہ پسند نہیں تھا کہ میری اپنی شناخت ہو نہ کہ کوئی مجھے پیٹر ولی کا بیٹاکہے، اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ میں شمولیت کا پریشر نہیں لے رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button