تازہ ترینخبریںصحت

کافی پینے سے ہاضمہ درست، قبض کا خطرہ بھی 60فیصد تک کم

فرانس میں ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے سے جہاں دل اور دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے، وہیں پیٹ اور ہاضمے کا نظام بھی بہتر رہتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک تجزیاتی مطالعہ تھا جس میں کافی کے استعمال سے متعلق اب تک کی گئی 194تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ روزانہ 3سے 5کپ کافی پینے سے صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے جبکہ پیٹ کے مفید جرثوموں کی تعداد بڑھتی ہے جو ہاضمے پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔

کافی پینے کے باعث قولون ٟ آنت کے اختتامی حصےٞ میں حرکت بہتر ہوتی ہے اور یوں فضلے کا اخراج بھی بہتر ہوجاتا ہے۔ اس طرح کافی کی بدولت قبض میں 60فیصد تک کمی آجاتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ کافی پینے سے جگر کے سرطان کا خدشہ بھی کم رہ جاتا ہے جبکہ پِتّے میں پتھریاں بھی بہت کم بنتی ہیں۔ کافی کا تیسرا بڑا فائدہ یہ معلوم ہوا کہ اس سے لبلبے، پِتّے اور معدے سے اُن رطوبتوں ٟ جوسزٞ کا اخراج بڑھ جاتا ہے جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں؛ اور یوں دوسری غذائوں کے ہضم ہونے میں بھی سہولت پیدا کرتی ہیں۔

نوٹ: یہ مطالعہ ریسرچ جرنل نیوٹریئنٹس کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button