تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

آمنہ الیاس کا نامناسب فوٹوشوٹ، چاہنے والوں کی تنقید

ماڈل کے لباس اور انداز پر برہمی کا اظہار کرنے والے افراد نے آمنہ الیاس کو ’پاکستانی معاشرے کی روایات کا بھرم‘ رکھنے کا مشورہ دیا، کچھ لوگوں نے ان کے لیے ’بے شرم‘ سمیت دیگر نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے۔

بولڈ بیانات، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو نئے فوٹوشوٹ پر نامناسب الفاظ کا سامنا کرنا پڑا۔

آمنہ الیاس نے 15 جنوری کو انسٹاگرام پر سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن پر مداح ان سے سخت ناراض دکھائی دیے۔

ماڈل و اداکارہ نے اپنی تین تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے انداز پر لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ماڈل کے لباس اور انداز پر برہمی کا اظہار کرنے والے افراد نے آمنہ الیاس کو ’پاکستانی معاشرے کی روایات کا بھرم‘ رکھنے کا مشورہ دیا، کچھ لوگوں نے ان کے لیے ’بے شرم‘ سمیت دیگر نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے۔

کچھ لوگوں نے انہیں تجویز دی کہ وہ اپنا نام بھی تبدیل کردیں یا پھر وہ ایسے فوٹوشوٹ کروانا بند کریں۔

بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر کو ’بیہودہ‘ قرار دیتے ہوئے آمنہ الیاس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

جہاں مداحوں نے آمنہ الیاس پر تنقید کی، وہیں کئی مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کے انداز اور لباس کو سراہا اور انہیں ’سپر ماڈل‘ قرار دیا۔

مداحوں کی طرح متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور ان کے انداز کو بھی سراہا۔

آمنہ الیاس کی تصاویر پر ژالے سرحدی، ماہرہ خان، یاسر جسوال، آئمہ بیگ، منال اور ایمن خان سمیت دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تصاویر اور بولڈ انداز کو سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

 

آمنہ الیاس کی مذکورہ تصاویر کانٹینٹ کریئٹر حسین پیارت نےبھی شیئر کیں اور وہاں پر لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماڈل کی سرخ لباس میں کھچوائی گئی تصاویر کو میک اپ آرٹسٹ ارشد خان نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور وہاں بھی تصاویر پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آمنہ الیاس پر بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی گئی ہو، ان پر ماضی میں بھی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

آمنہ الیاس کا شمار انڈسٹری کی بولڈ اور صاف بیان دینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ سماجی مسائل، خواتین و بچوں پر تشدد سمیت رنگ، نسل و صنف کی بنیاد پر تفریق روا رکھے جانے والے مسائل پر بھی کھل کر بولتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button