سپورٹس

بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سے ہرادیا

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیابھارت نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو ،دنیش کارتھک،ہاردک پانڈیا، چہل،رویندراجڈیجا ، بھونیشور کمار اور اویش خان ،ارشدیب سنگھ شامل تھے
بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا کر پاکستان کو بیٹنگ کیلئے کہا
۔پاکستان نے 20 ویں اوور میں147 رنز بنائے.
محمد رضوان 43 رنز بنا ئے. ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں لیں
پتان بابر اعظم 10 رنز بنا پائے.فخرالزمان بھی10 سکور ہی حاصل کرسکے .
افتخار احمد 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 43 رنز بنائے .خوشدل شاہ صرف 2 ،شاداب خان 10، آصف علی 9محمد نواز ایک رنز اپنے کھاتے میں درج کرسکے حارث 7 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دھانی نے 2 چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 اورارشدیب سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی طرف سے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول نسیم شاہ کی گیند پر صفر پر وکٹ اڑوا بیٹھے. بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیا۔، کپتان روہت شرما 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے کوہلی بھی 35 رنز بناکرآوٹ ہوئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button