Uncategorized

سالگرہ مبارک ہو.وسیم اکرم، شکریہ اتنا پیار دینے کیلئے .شنیرا

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کی 40ویں سالگرہ پر پیغام لکھ کر انھیں سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا ”سالگرہ کی بہت مبارک ہو میری عزیز، آپ میری زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں ، شکریہ ان تمام چیزوں کے لیے جنہیں آپ نے میرے لیے میرے بچوں کے لیے میرے خاندان کے لیے اور پاکستان کے لیے وقف کیا، ہم سب آ پ سے بہت پیار کرتے ہیں“۔
یاد رہے وسیم اکرم کی شادی شنیزا کے ساتھ 2013ءمیں ہوئی تھی۔
ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے جواب دیتے ہوئے کہا ”میں دل میں دنیا کے ہر درد کو محسوس کرتے ہوئے اس دن کو منا نہیں سکی لیکن میں 40 سال کی ہو گئی ہوں اس بات پر میں شکر ادا کرتی ہوں ، میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسے پیار کرنے والے لوگوں کے پیار کی قدر کرتی ہوں شکریہ مجھے اتنا پیار دینے کے لیے“۔

جواب دیں

Back to top button