Uncategorized
پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی ا و سی) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دیدی
۔میچز کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کروانا پی سی بی کی ذمہ داری ہوگی۔صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی گراؤنڈ میں داخل ہوسکیں گے جبکہ ماسک پہننا بھی ضروری ہوگا۔
واضح رہے کہ ا س سے قبل 100 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی تاہم کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تماشائیوں کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے