تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

جھنگ : گھریلو ناچاکی ، شوہر کی ہاتھوں بیوی قتل

جھنگ: گھریلو جھگڑا جان لیوا بن گیا، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

جھنگ کے علاقے کچہری روڈ پر واقع رانا اسپتال کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔

ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم نے اپنی بیوی پر حملہ کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے قریبی ایمبولینس کو موقع پر بھیجا۔ تاہم، خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نسیم بی بی زوجہ نعیم افضل، عمر 32 سال، سکنہ محلہ کپائیاں کچہری روڈ جھنگ، کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کے گلے پر گہرا زخم پایا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) جھنگ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button