تازہ ترینخبریںدنیا

معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں حراست میں کیوں لیا گیا؟

دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران مشہور ہونے والے ٹک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں کچھ وقت کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹک ٹاکر کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت زائد المعیاد ہونے کی بنا انہیں حراست میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم اسی روز انہیں رضاکارانہ واپسی کی اجازت دے کر چھوڑدیا گیا

جواب دیں

Back to top button