Column

دنیا کے دو بڑے دہشتگرد

دنیا کے دو بڑے دہشتگرد
تحریر: سید منور علی شاہ
بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے اس کا وزیر اعظم بھی دنیا کا بڑا دہشتگرد ہے بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جب وہ بھارت کا وزیر اعظم نہیں تھا تو اسے امریکی ویزا نہیں ملاتھا اور اسے امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں تھی آج مودی جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ اسرائیل کا منشور ہے اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ان کے گھر توڑے جارہے ہیں ان پر زمین تنگ کی جارہی ہے جیسے اسرائیل میں بے گناہ اقلیتوں کو قتل کیا جارہا ہے انہیں بھوکا پیاسا قتل کیا جارہا ہے اسرائیلی فوج معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھے افراد کو قتل کر رہی ہے جس کے خلاف صرف مسلم ممالک میں ہی نہیں بلکہ اسرائیل میں بھی اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔
جب تک دنیا کے دو بڑے دہشتگرد، یعنی مودی اور نیتن یاہو زندہ ہیں دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، جب تک یہ دونوں وزیر اعظم کے عہدوں پر رہیں گے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پورے خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا اور نہ ہی خوشحالی آئے گی، پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے ہی دی ہیں جس کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کراتا ہے اور دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا ہے بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان یا دنیا میں امن قائم ہو پاکستان ترقی کرے ،خوشحالی آئے بھارت وہ واحد ملک ہے جو اقلیتوں کو نقصان پہنچاتا ہے چاہے وہ کرسچن ہوں،مسلم ہوںیا نچلی ذات کے ہندو ہوں،سکھ ہوں آر ایس ایس کا منشور ہے کہ ہندوستان میں صرف ہندو رہیں گے جبکہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک قوم یا ایک مذہب کے لوگ رہیں اور بھارت تو ایسا ملک ہے جہاں صدیوں سے مسلمان،ہندو،فارسی،کرسچن یا کوئی بھی مذہب ہو اس کے لوگ وہاں رہتے ہیں اور مسلمان تو ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت ہیں اور کئی صدیوں سے وہ وہاں آباد ہیں، کئی صدیاں مسلمانوں کی حکومت وہاں رہی ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ ہندوستان میں صرف ہندو ہی رہیں آج بھارت کی حکومت مسلمان بادشاہوں کی جانب سے بنائی گئی مساجد کو منہدم کر رہی ہے جس میں بابری مسجد مسلمانوں کی کئی صدی پرانی عبادت گاہ بھی شامل ہے۔ واضع رہے کہ ہندو ایک تعصب قوم ہے، وہ جانوروں جن میں گائے شامل ہے، جسے وہ گئو ماتا کہتے ہیں، مگر انسان کو اچھے القاب سے نہیں نوازتے۔ مودی ایک تعصب پسند شخص ہے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ کرسچن اور دلت تک کے خلاف بھی زہر اگلتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک بھارت نہ ترقی کر سکا ہے اور نہ وہاں خوشحالی آسکی آپ اس بات سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کے ایک ارب چالیس لاکھ آبادی ہونے کے باوجود وہاں کے گھروں میں واش روم نہیں ہوتے اور ہندوستان کی بڑی آبادی رفع حاجت کے لئے کھیتوں اور ریل کی پٹریوں پر جاتے ہیں، دوسری بات یہ ہے کہ بھارت کا چاہے سیاستدان ہو یا کوئی بزنس مین سب جھوٹ بولتی ہیں پاکستان کے ساتھ تو بھارت کی ازلی دشمنی ہے جس کی وجہ سے چاہے جنگ ہو یا امن وہ ہر چیز میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں ان کا میڈیا بھی ایسا ہی ہے، ظاہر ہے کہ ان کا میڈیا اسی معاشرے کا حصہ ہے جو اپنے ہی عوام کو دھوکہ دیتا ہے وہاں ہر کوئی ڈرامے باز ہے آپ اس بات سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ڈرامے اور فلمیں بھارت میں بنتی ہیں، اور فلمیں اور ڈرامے تو ہوتے ہی ہیں جھوٹ پر مبنی، بھارت چاہے کچھ بھی کر لے کتنا ہی جھوٹ بولے لیکن سچ تو سچ ہوتا ہے اور کبھی نہ کبھی تو وہ سچ نظر بھی آتا ہے، سنائی بھی دیتا ہے اور دکھائی بھی دیتا ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا جیسا کہ ابھی حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا اپنے عوام کو جھوٹ بول بول کر پاکستان کے خلاف کر رہا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جنگ میں بھی فتح دی، پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے اتنے بڑے ملک کو کس طرح شکست دی، چونکہ ہمارے پاس جذبہ ایمانی ہے جس کے بل بوتے میں ہم نے انڈیا کو جنگ میں شکست دی اور بھارت شکست کے بعد ہاتھ ملتا رہ گیا ۔
ان شاء اللہ اسی طرح اسرائیل بھی شکست خوردہ ہوگا، وہ مسلمانوں کو، خصوصاََ معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کر رہا ہے، اللہ نے چاہا تو اسرائیل صفحہ ہستی مٹ جائے گا، دنیا کا ایک قانون ہے جنگ میں کبھی بھی عورتوں، بچوں یا بوڑھے افراد کو نہیں مارا جاتا مگر اسرائیل نے جنگ کا یہ قانون بھی ماننے سے ہی انکار کر دیا اب تک ہزاروں معصوم بچوں، عوتوں اور بوڑھے افراد کو شہید کیا وہ کسی بھی قانون کو نہیں مانتا، اسرائیل نے فلسطین کی زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کیا ہوا ہے، آج پوری دنیا اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہی ہے مگر اسرائیل کسی کی بات کو تسلیم نہیں کرتا وہ غزہ میں مسلمانوں کو بھوکا پیاسا شہید کر رہا ہے اس میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے نیتن یاہو کہتا ہے کہ فلاں تاریخ تک ہم پورے غزہ پر قبضہ کر لیں گے، کبھی بارود سے فلسطین کو ختم ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کبھی وہ شام میں میں بمباری کرتا ہے اور کبھی وہ لبنان میں بمباری کرتا ہے اور کبھی غزہ میں لیکن ایک دن اسرائیل کے خاتمے کا دن بھی آئے گا۔ ان شاء اللہ دنیا دیکھے گی کہ فلسطین آزاد ہوجائے گا اور یہودی نیتن یاہو برباد ہوجائے گا۔

جواب دیں

Back to top button