تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

بھارت سرکار کی جانب سےسرحدی آبادی کی نقل مکانی میں کیا پیغام ہے؟

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک – بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینلز بلاک کروا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے

جواب دیں

Back to top button