سیاسیات

نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کیخلاف احتجاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے، وہ انصاف سے کام لیں، نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وفاقی حکومت کو معلوم ہے معاملات درست نہیں چل رہے۔

کراچی میں کارڈینل ہاؤس جاکر کارڈینل کے ساتھ پوپ جان فرانسس کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی کے بعد چولستان کینالز پر کوئی کام نہیں ہوا، سندھ حکومت نے اہم اقدامات کیے، پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وکلا کا بہت احترام ہے، ان کا جمہوریت کی بحالی کے لیے اہم کردار رہا ہے، سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں کہ نہروں کے معاملے پر احتجاج ضرور کریں، لیکن سڑکیں بند نہ کی جائیں، تاکہ ہمارے اپنے ہی لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

جواب دیں

Back to top button