بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مستونگ میں پریس کانفرنس کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔
اپنے احتجاجی منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ پہلی ریلی مستونگ میں منعقد کی جائے گی لیکن انہوں نے تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔ اس کے بعد 20 اپریل کو قلات میں ریلی نکالی جائے گی۔
بلوچ کارکنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ کو ’غیر آئینی طور پر‘ گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ’ریاست نے ہمارے پرامن لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔‘
سربراہ بی این پی مینگل نے دعویٰ کیا کہ ’لکپاس میں ایک لمحہ بھی خطرے کے بغیر نہیں تھا۔‘