پاکستان

اقلیتی برادری ہی رمضان میں کوئی ریلیف دے کہ مسلمان تاجروں کو رحم آئے، ہندو سینیٹر نے شرم دلا دی

سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا،اقلیتی برادری مسلمانوں کو ریلیف دے، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے۔ اقلیتی رکن سینیٹر دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، رمضان شروع ہوتے ہی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا، لاکھوں کی افطار پارٹیاں چل رہی ہیں، اقلیتی برادری سے گزارش ہے وہ ماہ مقدس میں مسلمانوں کو ریلیف دیں، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے، حکومت منافع خوری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button