دنیا
حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کے بدلے میں اسرائیل 360 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
حماس کی جانب سے ان تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام گذشتہ روز ہی جاری کر دیے تھے جنھیں آج رہا کر دیا گیا ہے
ان مغویوں کے نام نام الیگزینڈر ٹروفانوف، یائر ہارن اور ساگوئی ڈیکلچن ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے مطابق ان تین مغویوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل غزہ کے 333 قیدیوں کے ساتھ عمر قید کی سزا پانے والے 36 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کرے گا جنھیں سات اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار کیا گیا تھا